نیشنل بینک کی ایک ہی برانچ میں کورونا کے31 کیسز سامنے آگئے

وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے اور دیگر اہم حفاظتی اقدامات کئے جاچکے ہیں، ترجمان این بی سی


Business Reporter June 07, 2020
حفاظتی اقدامات کے بعد پیر سے برانچ فعال کردی جائے گی۔ فوٹو، فائل

نیشنل بینک کی ایک برانچ کے 31 ملازمین کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

نیشنل بینک کی آئی آئی چندریگر روڈ کی مین برانچ کے مینیجر سمیت افسران کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔بینک کی مین برانچ کو رپورٹ آنے کے بعد فوری طور پر بند کردیا گیا تھا۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے اسپرے اور دیگر اہم حفاظتی اقدامات کئے جاچکے ہیں اور چراثیموں سے پاک کرنے کے بعد ہی مین برانچ کو کھولا جائے گا۔ نیشنل بینک آئی آئی چندریگر روڈ پرانچ پیر سے فعال ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔