3 ہزار ارب روپے خسارے کا وفاقی بجٹ تیار

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 20 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔


Irshad Ansari June 08, 2020
بنیادی اشیائے خورونوش پر ٹیکس میں کمی، کورونا سے نمٹنے اور کاروبار کی سہولت کیلیے ہزار ارب مختص (فوٹو: اںٹرنیٹ)

حکومت نے 7 ہزار 570 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا جس میں خسارہ 3 ہزار ارب روپے بتایا جا رہا ہے۔

7 ہزار 570 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار، رواں ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کیاجائے گا جس کی منظوری کے بعد 12جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 20 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ زراعت، توانائی کے منصوبوں کیلئے درآمدی مشینری پر کسٹمز، ایکسائز ڈیوٹیز میں 3 فیصد تک کمی متوقع ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے ٹیکسوں میں بھی سہولت دی جائے گی۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف ساڑھے 4 ہزار ارب اور ترقیاتی بجٹ 530 ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے۔ تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات جب کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرکاری ،نجی شراکت داری کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کرنے کی تجویزہے۔

بنیادی اشیائے خورونوش پر ٹیکس میں کمی، کورونا سے نمٹنے اور کاروبار کی سہولت کیلیے ہزار ارب مختص، اسلام آباد میں پرتعیش گھروں اور جائیدادوں پر لاکھ سے 2لاکھ روپے تک لگژری ٹیکس امکان ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے