آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پاک افغان سرحدی انتظام، افغان مہاجرین کا معاملہ اور افغان مصالحتی عمل زیر غور آیا

پاک افغان سرحدی انتظام، افغان مہاجرین کا معاملہ اور افغان مصالحتی عمل زیر غور آیا۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال بشمول پاک افغان سرحدی انتظام، افغان مہاجرین کا معاملے اور جاری افغان مصالحتی عمل زیر غور آیا۔


پاک فوج کے شعبدہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات کے دوران اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کا تبادلہ کیاگیا اور اس طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 
Load Next Story