عمران دھرنے سے غیرسنجیدہ سیاست چمکارہے ہیں زاہد خان

پختونخوا حکومت زمان پارک لاہورسے چلائی جارہی ہے، افراسیاب خٹک، میڈیا سے گفتگو

کالاباغ ڈیم ملکی سلامتی کیخلاف ہے، بھاشا ڈیم تعمیرکیاجائے، رہنما عوامی نیشنل پارٹی۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ دھرنے کی سیاست ختم ہوچکی، تحریک انصاف پنجاب صوبائی حکومت سے ملی ہوئی ہے۔

عمران خان دھرنے دیکرغیرسنجیدہ سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں،عوام نے دھرنے کی سیاست مستردکردی۔ جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کالاباغ ڈیم پرمذاکرات کیلیے کمیٹی قائم کی ہے۔




اس موقع پراے این پی کے مرکزی رہنماسینیٹرافراسیاب خٹک نے کہاکالاباغ ڈیم کے بجائے بھاشا ڈیم تعمیر کیا جائے، کالاباغ ڈیم منصوبہ ملکی یکجہتی وسلامتی کیخلاف ہے۔ انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنے دیکر عوام کوبیوقوف بنا رہی ہے،کے پی کے حکومت زمان پارک لاہورسے کنٹرول کی جارہی ہے۔
Load Next Story