شاہراہ ریشم محفوظ بنانے کیلئے خصوصی فورس بنائیں گے نوازشریف

چلاس میں غیرملکیوں سیاحوں کو قتل کرنے والے17ملزموں میں سے11 کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتارکرلیا


APP/این این آئی December 07, 2013
21 سے 45 سال کے عمرکے افرادکو20لاکھ روپے تک کے قرضے دینگے،وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں بھی گھنائونے جرم میں ملوث ملزموں کیلیے تحفظ پاکستان آرڈیننس نافذکرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون کے تحت فرقہ واریت، اغوا برائے تاوان اورقتل وغارت میں ملوث ملزموں کو فوری سزائیں دلوانے کیلیے عدالتیں قائم کی جائیں گی،شاہراہ ریشم کومحفوظ بنانے کیلیے گلگت بلتستان میں اسپیشل فورس بنائیں گے۔

یوتھ بزنس لون پروگرام کے ذریعے21سے45سال کے عمرکے افرادکو20 لاکھ روپے تک کے قرضے آسان شرائط پر دیے جائیں گے۔گلگت بلتستان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چلاس میں غیرملکیوں سیاحوں کو قتل کرنے والے17 ملزمان میں سے11 کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کیلیے گزشتہ سال 8 ارب روپے دیے گئے تھے،ہم چاہتے ہیںکہ یہ پیسہ ایمانداری سے استعمال کیاجائے،ایک ایک پیسہ قوم کی امانت سمجھ کرخرچ ہونا چاہیے،ایمانداری سے جو کام ہوگا وہ دیرپا ہوگا،ہم گلگت بلتستان کی حکومت کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں،یہاں کا شغر سے لیکرگوادر تک موٹروے طرز کی سڑک بنے گی جب کہ ریلوے لائنیں بھی بچھائیں جائیں گی۔



انھوں نے گلگت بلتستان میں امراض قلب کے علاج کا اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب دل کے مریضوں کو علاج کیلیے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا نہیں جانا پڑے گا،حکومت پی آئی اے کے لیے نئے طیارے خریدرہی ہے جس سے اسکردو اورگلگت کیلیے پی آئی اے کی سروس بہتر ہوجائے گی،دیامر بھاشا، داسو اور بونجی ڈیم پر کام جلد شروع ہو گا،ان منصوبوں سے 15ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہوگی،نوجوان قرضہ اسکیم میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا گیاہے۔ قبل ازیں گلگت بلتستان کے گورنراور وزیراعلیٰ نے گلگت پہنچنے پرہوائی اڈے پروزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیر امور کشمیر برجیس طاہر،ارکان قومی اسمبلی ماروی میمن اورکیپٹن صفدربھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

وزیراعظم نے پہلے گلگت ہوائی اڈے پرنئے ٹرمینل کا افتتاح کیا۔انھوں نے جیٹ طیاروں کی آمدورفت کیلیے گلگت ائیرپورٹ کے رن وے کوتوسیع دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں 14.4میگا واٹ بجلی کے منصوبے کاسنگ بنیادرکھا۔دریں اثناوزیراعظم کی زیرصدارت گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں چلاس اورنانگاپربت میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث مجرموں اوراغوأ برائے تاوان اور فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمات کی تیزی سے سماعت کیلیے تحفظ پاکستان بل کی منظوری دیدی ہے۔اجلاس میں82 کروڑساڑھے 6لاکھ 20ہزار روپے مالیت کے کونسل کے بجٹ اور مختلف امور پر 26دیگر بلوں کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے دیامربھاشا ڈیم کیلیے زمین کے حصول میں سست روی پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ عمل ماہ رواں میں مکمل ہوناچاہیے۔انھوں نے متعلقہ وزیر کو ہدایت کہ وہ فنڈز کے اجراکیلیے یہ معاملہ واپڈاکے ساتھ اٹھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں