پنجاب میں مخصوص دکانوں کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت

بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی


ویب ڈیسک June 08, 2020
بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی

صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کردی گئی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی، چکن اور گوشت کی دکانوں کو ہفتے بھر صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ بیکریوں اور دودھ کی دکانوں سمیت تمام کاروباری جگہوں پر ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا جو تاحکم ثانی لاگو رہے گا، تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں حکومت کی مدد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |