نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
ISLAMABAD:
نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، وہاں 17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک کو کورونا فری قرار دیتے ہوئے وائرس کےباعث لگائی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم سخت سرحدی کنٹرول بدستور نافذ رہے گا۔
نیوزی لینڈ میں 1504 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوئے اور آج اس وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔ حکومت نے سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم وائرس کی روک تھام کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔
جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ جب انہوں نے طبی حکام سے سنا کہ ملک میں اس وقت ایک بھی فعال کیس نہیں تو وہ خوشی سے جھوم اٹھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور معاشی بحال کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کورونا کو ختم کردیا ہے لیکن یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا بلکہ یہ ایک سنگ میل ہے۔