ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے پرمجھے اور امپائرکو موت کی دھمکیاں ملیں بریسنن

2011 کے اوول ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر 91 رنز پر تھے جب بریسنن کی گیند پر ٹکر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا


Sports Desk June 08, 2020
2011 کے اوول ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر 91 رنز پر تھے جب بریسنن کی گیند پر ٹکر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا ۔ فوٹو : فائل

LONDON: انگلش فاسٹ بولر ٹم بریسنن نے انکشاف کیاکہ سچن ٹنڈولکر کو سنچری کے قریب آؤٹ کرنے پر انہیں اور امپائر روڈ ٹکر کو موت کی دھمکیاں موصول ہوتی رہیں۔

2011 کے اوول ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر 91 رنز پر تھے جب بریسنن کی گیند پر ٹکر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دے کر انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری بنانے سے محروم رکھا۔

بریسنن نے کہاکہ گیند ممکنہ طور پر ٹانگ پر نہیں لگی تھی مگر ٹکر نے انھیں آؤٹ دیا، وہ یہ سنچری مکمل کرسکتے تھے مگر ہم نے سیریز جیت کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بعد ازاں مجھے اور ٹکر دونوں کو مدتوں تک موت کی دھمکیاں موصول ہوتی رہیں، مجھے ٹویٹر پر ایسی چیزوں کا سامنا کرنا پڑا جب کہ امپائر کو آسٹریلیا میں گھر کے پتے پر دھمکیاں ملیں، جس پر انھوں نے پولیس کو بھی رپورٹ کردی اور اپنی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |