مثبت حل نکالا جائے

(فرحان نور، جامعہ کراچی)


Editorial July 08, 2012

مکرمی! آپ کے اخبار کے توسط سے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزارت داخلہ، تمام سیاسی اور خصوصاً مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ مملکت عزیز پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے سیاسی، انتظامی، معاشی، معاشرتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مسائل کا شکار ہے۔ مسائل اس قدر گمبھیر ہیں کہ جلد یا بدیر ان کے حل یا کم ہونے کے امکانات کم ہیں مگر امید پر دنیا قائم ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا ڈھنڈورا پیٹنے والے تو بہت ہیں مگر ان کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنیوالا کوئی نظر نہیں آتا اور اگر کوئی اسے حل کرنے کی کوشش کرے تو بجائے اسے مواقعے فراہم کرنے کے طرح طرح کے الزامات عائد کردیے جاتے ہیں، باقی جو ملک دوست ہیں وہ صرف مسائل کا واویلا کرنے میں مصروف ہیں جب کہ اگر وہ چاہیں تو اپنی حیثیت کے مطابق مسائل کے حل میں بہت حد تک مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں