سندھ حکومت نےبلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی محکمہ بلدیات میں اکاڑ پچھاڑشروع کر دی

محکمہ بلدیات سندھ نے15افسران کے تبادلے کردیئے ہیں، جن میں سے 6 افسران کراچی اور 9 سندھ کے دیگراضلاع میں تعینات تھے۔


ویب ڈیسک December 07, 2013
تبدیل کیے گئے افسران میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، ٹی ایم اوز اور میونسپل کمشنرز شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نےبلدیاتی انتخابات کی تاریخ کےاعلان سے پہلے ہی محکمہ بلدیات میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کرتے ہوئے متعدد افسران کے تبادلے کر دیئے۔

ذرائع کےمطابق محکمہ بلدیات سندھ نے15افسران کے تبادلے کردیئے ہیں، جن میں سے 6 افسران کراچی اور 9 سندھ کے دیگراضلاع میں تعینات تھے، تبدیل کیے گئے افسران میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، ٹی ایم اوز اور میونسپل کمشنرز شامل ہیں۔ محکمہ بلدیات سندھ نے جمعرات کو گریڈ 17 اور گریڈ 18کے 18 افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں