امریکی شہری سنتھیا کے خلاف مقدمے کی درخواست پھر نوٹس جاری

سیشن عدالت کی جواب داخل نہ کرانے پر پولیس پر برہمی


Numaindgan Express June 08, 2020
سیشن عدالت کی جواب داخل نہ کرانے پر پولیس پر برہمی ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد کی عدالت نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کر کے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے شہری وقاص عباسی کی مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی تو عدالتی نوٹس کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کر کے تحریری جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی شہری نے بے نظیر بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے اور سوشل میڈیا پر ان کیخلاف بیہودہ کمپین چلائی جس پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر کارروائی نہیں کی گئی، عدالت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی امریکی صحافی سنھتیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر آج سماعت کرینگے، عدالت نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو نوٹس جاری کرکے آج جواب طلب کر رکھا ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی صوابی نے بھی امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیخلاف صوابی تھانہ میں درخواست دے دی جس میں امریکی خاتون کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔