کراچی میں نیٹو کنٹینرز سے سامان چوری کرنے والے 8 افراد گرفتار

نیٹو کینٹینرز اعلی سرکاری افسر کے بھائی کی پرائیوٹ کمپنی کے یارڈ میں رکھے گئے تھے، ذرائع


ویب ڈیسک December 07, 2013
کسٹم حکام نے کمپنی کے مالک کی شکایت پرکمپنی کے 8 ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ فوٹو؛فائل

لاہور: کراچی میں کسٹم حکام نے 3 نیٹو کنٹینرز سے سامان چوری کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں نیٹوکنٹینرز اعلی سرکاری افسر کے بھائی کی پرائیوٹ کمپنی کے یارڈ میں رکھے گئے تھے جو افغانستان سے لائے گئے تھے اور کراچی سے امریکا بھیجے جانے تھے۔ سامان چوری کرنے والے ملازمین بڑی مہارت سے کینٹینرز کی سیل کھولے بغیر نٹ بولٹ کھول کر سامان چوری کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین نے دو کنٹینرز سے سامان نکال لیا تھا جب کہ تیسرے کینٹینر سے سامان نکال رہے تھے کہ کسٹم حکام نے کمپنی کے مالک کی شکایت پرکمپنی کے 8 ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں