اردن سعودی عرب کی جگہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب

193 رکن ممالک میں سے 178 نے اردن کے حق میں ووٹ دیئے۔


ویب ڈیسک December 07, 2013
سعودی عرب نےشام اور فلسطین اسرائیل تنازعات حل کرانے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر احتجاجاً نشست سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو آئندہ 2 سالوں کے لئے سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔

جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی نشست کے لئے ووٹنگ ہوئی، 193 رکن ممالک میں سے 178 نے اردن کے حق میں ووٹ دیئے۔ جنرل اسمبلی کے 10 دیگر ممالک نے یا تو ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا یا پھر بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے۔

سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے کے بعد اردن کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کرنے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، اردن دنیا میں امن کے لئے قائم کی گئی امن فوج میں تعاون کرے گا جو کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے ایک موثر ادارہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب 17 اکتوبر کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا تاہم شام اور فلسطین اسرائیل تنازعات حل کرانے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر اس نے احتجاجاً نشست سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |