آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں
TEHRAN:
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرافغانستان پہنچے اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اوربارڈرمینجمنٹ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔