منی لانڈرنگ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس شہباز شریف سے نیب ٹیم کی پوچھ گچھ

نیب ٹیم کے شہباز شریف سے ان کے کاروبار و آمدن، بیرون ملک اثاثوں کی خرید و فروخت اور قرض سے متعلق سوالات


ویب ڈیسک June 09, 2020
نیب نے شہباز شریف کے سامنے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ رکھ دی فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف منی لانڈرنگ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تفتتیشی ٹیم کے روبرو پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے بیرون ملک بنائے گئے اثاثوں سے متعلق تحریری جواب جمع کروایا، شہباز شریف نے 13 سوالوں پر مشتمل جواب نیب کی تفتیشی ٹیم کو دیا، شہباز شریف نے انیل مسرت سے حاصل کیے گیے قرض کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے سامنے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ رکھی گئی اور 4 مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق بھی پوچھا گیا، شہباز شریف سے ان کے کاروبار اور آمدن، بیرون ملک اثاثوں کی خرید و فروخت، شہباز شریف سے نصرت شہباز، سلمان شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر کو دی گئی رقوم اور ان کے نثار احمد اور علی احمد خان نامی افراد سے تعلق کی نوعیت بھی پوچھی گئی۔

واضح رہے کہ س سے قبل شہباز شریف کو 2 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، جس کے بعد نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تھے تاہم اگلے روز انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے 17 جون تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ۔ عدالت نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں