لاپتہ افراد کیس سپریم کورٹ میں 7 افراد کی شناخت کا عمل مکمل
ساتوں افراد کا تعلق کیٹگری ون سے ہے جو آزاد زندگی گزار رہے ہیں،اٹارنی جنرل آفس
لاپتہ افراد کیس میں حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے 14 افراد میں سے 7 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل سنگل بینج نے لاپتہ افراد کیس کی ان کیمرہ سماعت کی، اس دوران میڈیا کے نمائندوں کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حکومت کی جانب 14 افراد کی شناخت چھپانے کےلئے ان کے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران تمام افراد کو عدالت کے کمرہ نمبر 6 میں ایک ایک کرکے جسٹس امیر ہانی مسلم کے سامنے پیش کیا گیا جن میں سے 6 افراد کی شناخت کی کارروائی کا عمل مکمل ہوگیا۔
میڈیا سے بات کرتےہوئے قائم مقام سیکریٹری دفاع میجر جنرل ریٹائرڈعارف ندیم نے کہا کہ عدالت کے حکم کی جس حد تک ہوسکی تعمیل کردی گئی، عدالتی حکم کی مزید تعمیل پیر کے روز مکمل کردیں گے۔ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج 7 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوا ہے۔ قبل ازیں وزارت دفاع کے حکام نے لاپتہ افراد کو لانے والی گاڑی کو عدالت کے اندر لانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے گاڑی کو اندر لانے کی اجازت دی۔ ایڈیشنل سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ڈھونڈ کر لایا گیا ہے یہ تمام افراد آزادانہ زندگی گزار رہے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے لاپتہ افراد کو آج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ لاپتہ افراد کو آج سپریم کورٹ میں پیش کردیا جائے گا جب کہ دیگر افراد کو 2 سے 4 روز میں عدالت کے روبرو پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔