پنجاب اسمبلی مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کا بل منظور

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لینے کا پابند ہوگا

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لینے کا پابند ہوگا (فوٹو : فائل)

پنجاب اسمبلی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کے لیے بل منظور کرلیا، ٹیکسٹ بک بورڈ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی کوششوں سے ایوان نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ بل کی منظوری سے کریکولم بورڈ ہر قسم کی اسلامی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لینے کا پابند ہوگا۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بل پاس کرکے شرانگیزی کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے، اب مقدس شخصیات کے خلاف کوئی سازش کرنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔

دریں اثنا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔
Load Next Story