کورونا وائرس میں اضافہ پی سی بی کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

فی الحال 21 جون تک دفاتر بند، دوبارہ کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا


Sports Reporter June 09, 2020
فی الحال 21 جون تک دفاتر بند، دوبارہ کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے اس حوالے سے اسٹاف کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اب پی سی بی ہیڈ کوارٹر آکر کام کرنے کے بجائے گھر سے معمول کے امور نمٹائیں۔

اطلاعات کے مطابق فی الحال 21 جون تک دفاتر بند کردئیے گئے ہیں اور انہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں