پی این ایس سی کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا

حالیہ وفاقی سیکریٹری رضوان احمد دوسال سے اس عہدے پر فائز تھے ان کی جگہ اب شکیل احمد منگنیجو کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

حالیہ وفاقی سیکریٹری رضوان احمد دوسال سے اس عہدے پر فائز تھے ان کی جگہ اب شکیل احمد منگنیجو کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے نئے چیئرمین شکیل احمد منگنیجو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت بحری امور کے حالیہ وفاقی سیکریٹری رضوان احمد پاکستانی نیشنل شپنگ کارپوریشن کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہوگئے جس کے بعد نئے چیئرمین شکیل احمد منگنیجو کو چیئرمین پی این ایس سی مقرر کردیا گیا جنہوں ںے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

سابق چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد جو کہ وزارت بحری امور میں وفاقی سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے اس عہدے پر دو سال سے زائد مدت تک یہ خدمات انجام دی اور 4 دسمبر 2017ء سے 8 جون 2020ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔
Load Next Story