پاکستان کورونا سے کم نقصان اٹھانے میں 148 ویں نمبر پر
سوئٹزر لینڈ سرفہرست، جرمنی دوسرے، اسرائیل کا فہرست میں تیسرا نمبر
ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر پاکستان کو ایشیا اور بحرالکاہل کا چوتھا خطرناک ملک قرار دے دیا۔
ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے ممالک کی درجہ بندی میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولیات، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا ہے، سوئٹزرلینڈ کورونا سے کم نقصان اٹھانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر جرمنی اور تیسرے پر اسرائیل ہے۔
فہرست میں چین کا ساتواں، نیوزی لینڈ کا 9، جنوبی کوریا 10، سعودی عرب 17 ، ترکی 37، بھارت 56، امریکہ 58، برطانیہ 68 اور بنگلادیش کا 84 واں نمبر ہے، اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 148 ہے۔
رپورٹ میں خطوں کے حساب سے ملکوں کاسیفٹی اسکور جاری کیا گیا ہے۔ایشیا اینڈپیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ سفیٹی اسکور سنگاپور کا ہے، پاکستان کا سیفٹی اسکور 370، پڑوسی ملک بھارت کا اسکور 535 اور بنگلادیش کا 482 بتایا گیا ہے تاہم خطے کا سب سے کم سیفٹی اسکور افغانستان کا 310 ہے۔
250 صفحات پر مبنی اسٹڈی رپورٹ میں جنوبی سوڈان کو کورونا وائرس سے روک تھام میں ناکامی پر دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔