کورونا سے نمٹنے کیلیے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

جولائی کے آخر تک 800 بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ بنا دیے جائیں گے،وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافے کا اعلان


Staff Reporter June 10, 2020
ایکسپو سینٹر میں 140 بستروں کا ایچ ڈی یو رواں ماہ قائم کر دیا جائے گا، عوام زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں، عذرا پیچوہو۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے کورونا کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلیے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا اپنے جاری ایک وڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر جولائی کے آخر تک 800 بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) قائم کردیے جائیں گے، اس کے علاوہ جولائی کے آخر تک 210 وینٹیلیٹرز کا اضافہ بھی کردیا جائے گا، 140 بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ کی سہولت رواں ماہ کے آخر تک ایکسپو سینٹر میں بھی مہیا کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہائی ڈپیڈنسی یونٹ عام یونٹ سے تھوڑا مختلف ہوتے ہیں جس میں آکسیجن کی فراہمی کے علاوہ طبی عملے کو انفیکشن سے بچانے کے لیے ضروری اقدمات کیے جاتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں