کورونا بچاؤ کیلیے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی ختم

پی پی ایز، سینی ٹائزر برآمد کا نوٹیفکیشن جاری، ماسک اور حفاظتی سوٹ پر پابندی رہے گی


حسیب حنیف June 10, 2020
برآمد کنندگان عالمی منڈیوں میں فائدہ اٹھائیں، معاملے پرکردار اداکر دیا، رزاق داؤد۔ فوٹو: فائل

KARACHI ': وزرات تجارت نے ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد پر پابندی ختم کر دی، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی ختم کا اطلاق ڈسپوزل دستانوں، ڈسپوزل گان ،فیس ماسک، فیس شیلڈ اور ہینڈ سینی ٹائزر، شو کور ،خطر ناک مواد ڈالنے والے بیگ (بائیو ہزارڈ بیگ)کی برآمد پر ہوگاجبکہ سرجیکل ماسک،این 95 ماسک، حفاظتی سوٹ کی برآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔ وزرات تجارت کوروناکے باعث ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر 24 مارچ کو پابندی عائد کی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا کہ ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد پر پابندی ختم کی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا پی پی ایزاور ہینڈ سینیٹائزر کی برآمد کی اجازت دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت نے کہا حکومت نے اس معاملے پر اپنا کردار ادا کر دیا نوٹیفکیشن کا اطلاق ٹائیوک سوٹ، این 95 اور سرجیکل ماسک پر نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |