پٹرول کی قلت محدود مقدارمیں فروخت سے تجارتی سرگرمیاں متاثر

اسلام آباد،راولپنڈی میں صورتحال بہتر،طلب کے مطابق اسٹاک نہیں مل رہا، پمپ مالکان


Numaindgan Express June 10, 2020
کراچی ،پشاوراورملک کے دیگرشہروں میں کئی پٹرول پمپ مکمل طورپر بند۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کے بعد کئی شہروں میں پٹرول کی قلت، محدود مقدارمیں فروخت جاری سے تجارتی سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں۔

راولپنڈی اوراسلام آباد میں پٹرول کے بحران میں بہتری آنا شروع ہوگئی ،دونوں شہروں کے زیادہ تر پٹرول پمپوں پر دستیاب تاہم دیہی علاقوں کے پمپوں پر قلت برقرار، اکثر پر گاہگوں کو محدود مقدار میں پیٹرول دیا جارہاہے ۔حکومت نے تیل سستاکیالیکن بحران نے سر اٹھا لیا۔

وفاقی حکومت کے نوٹس پر اوگرا متحرک ،نویں روز زیادہ تر پمپ کھلے ، بعض بڑے پمپوں پر اب بھی موٹرسائیکل کو دو سے اڑھائی لیٹر اور گاڑی کو دس سے پندرہ لیٹر پیڑول دیاجارہا ہے، خیبرپختونخوا ، سندھ، بلوچستان اور آ زاد کشمیر قلت ،کراچی میں متعدد پٹرول پمپس مکمل طور پر بند ہیں ،لاہورمیں 400 پٹرول پمپس میں سے اکثر بند ہیں ، شہر کو صرف چھ سے سات لاکھ لیٹر تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |