کورونا وبا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کودھچکا لگا اسد مجید خان

کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا، اسد مجید


ویب ڈیسک June 10, 2020
ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی اس غیر معمولی صورتحال میں مدد کی ہے، اسد مجید خان فوٹوفائل

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کودھچکا لگا۔

امریکا میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے نیس ڈیک ( NASDAQ) ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے Global Debt Relief Initiative کے حوالے سے گفتگو کی اور کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں کیے گئے معاشی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اسد مجید خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کودھچکا لگا۔ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کی 1.4 بلین ڈالرز کی Rapid Finance Facility سے بھی فائدہ اٹھایا جب کہ پاکستانG-20 ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کے لیےسہولت حاصل کرے گا۔ اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی اس غیر معمولی صورتحال میں مدد کی ہے۔

اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم (اے پی پی این اے) موجودہ صورتحال میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں