عالمی ادارہ صحت کی تجاویزپر عملدرآمد ضروری نہیں ظفر مرزا

حکومت کےپاس لاک ڈاؤن کا آپشن موجودہے، معاون خصوصی صحت


ویب ڈیسک June 10, 2020
حکومت کےپاس لاک ڈائون کا آپشن موجودہے، معاون خصوصی صحت

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے عالمی ادارہ صحت کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈبلیوایچ او کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے ایک بیان میں ڈاکٹرظفرمرزانے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خود مختار فیصلے کئے ہیں اور کوروناوائرس کےمعاملےپرسوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ اونےصرف وباکودیکھناہوتاہے، اس کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں، پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارۂ صحت کا پاکستان میں لاک ڈاؤن کی نرمی پر اظہارِ تشویش

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعمل کرناہماری اولین ترجیح ہے، کوروناوائرس کےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے، کوئی پتہ نہیں وائرس کتناعرصہ رہناہے، جوسیکٹرزبندہیں وہ بندہی رہیں گے، عوام نےسمجھاکوروناعیدکےبعدختم ہوجاناہے اور احتیاط نہ کی، آنےوالےدنوں میں کوروناکےکیسزبڑھتےہوئےنظرآرہےہیں، عوام کےلیےجوبہترہےوہ فیصلہ کرتےہیں، حکومت کےپاس لاک ڈائون کا آپشن موجودہے۔

واضح رہے کہ علمی ادارہ صحت نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کی نرمی سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اور 22 مئی کو پابندیاں اس وقت اٹھائی گئیں جب ملک اس فیصلے کے لیے بنیادی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں