بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کا جواب قبول کرتے ہوئے کیس نمٹادیا


ویب ڈیسک June 10, 2020
الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کا جواب قبول کرتے ہوئے کیس نمٹادیا

QUETTA: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم کردیا۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے بلاول بھٹو زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت
کی۔ بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بلاول کی جانب سے جواب جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کا جواب قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

بعدازاں فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے اثاثہ جات پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا تھا، ہم نے تمام چیزوں کی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اور رپورٹ پیش کی جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کیس کو نمٹا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں