پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ

سینیٹ سیکریٹریٹ کو لکھے گئے خط میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی


ویب ڈیسک June 10, 2020
پارلیمنٹ ڈسپنسری کے لکھے گئے خط میں ہولناک نتائج سے خبردار کیا گیا ہے، فوٹو، فائل

پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ڈسپنسری کی انتظامیہ کے سینیٹ سیکرٹریٹ کو لکھے گئے خظ میں خطرے کی گھنٹی بجادی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے مستقبل میں تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عملے میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی طرف توجہ دی جائے۔ این آئی ایچ نے 382 ٹیسٹ کئے جس میں سے 67 پازیٹو آئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 17 فی صد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں