میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی 2 اہلکار شہید

شہدا میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشاق شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 10, 2020
شہدا میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشاق شامل ہیں، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرانشاہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ شہدا میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشاق شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں