حکومت کا مزید اشیا پر جی ایس ٹی نافذ کرنے پر غور

 کم قیمت سگریٹ پر ٹیکس کی شرح کم اور مہنگے برانڈز پر بڑھائی جاسکتی ہے

 کم قیمت سگریٹ پر ٹیکس کی شرح کم اور مہنگے برانڈز پر بڑھائی جاسکتی ہے (فوٹو: اںٹرنیٹ)

حکومت کوآئندہ بجٹ میں سستی سگریٹ پر ٹیکس کی شرح کم اور مہنگے برانڈز پر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تین درجن سے زائد مزید اشیاپر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ بھی بجٹ تجاویز میں شامل ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق حکومت تین درجن سے زائد اشیا کی فیکٹری پرائس پر سیلز ٹیکس کا تخمینہ لگانے کے بجائے مارکیٹ پرائس پر جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔


اگر ان تجاویز پر عمل ہوتا ہے تو اس سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا جو پہلے ہی دو سال سے بلند ترین مہنگائی کو بھگت رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر مقامی طور پر تیارشدہ سگریٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 24 فیصد بڑھانے پر غور کررہا تھا اگر ہزار سگریٹوں کی آن پیک پرنٹڈ ریٹیل پرائس 5965 روپے سے زیادہ ہو۔

 
Load Next Story