کورونا وائرس اب اڈیالہ جیل کے طبی عملے پر بھی حملہ آور

قیدی کو جیل کے قرنطینہ سیل اور ڈاکٹر کو ان کی رہاہش گاہ پر قرنطینہ کردیا گیا


ویب ڈیسک June 11, 2020
اڈیالہ جیل سے کورونا ٹیسٹ کے لیے 44 افراد کے نمونے بھجوائے گئے تھے فوٹو: فائل

اڈیالہ سینٹرل جیل کے اسپتال میں تعینات میڈیکل آفیسر سمیت ایک قیدی کورونا پازیٹو کے شکار ہوگئے جس کے بعد دونوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ سینٹرل جیل جیل کے اسپتال میں ڈینٹل ٹیکنیشن کی اچانک موت کے بعد سے جیل کی اسٹاف کالونی اور اسپتال کو سیل کرکے مجموعی طور پر 44 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لے کر لیباریٹری ارسال کیے گئے تھے، جن میں سے جیل حکام کے 26 اور 18 قیدی و حوالاتی تھے۔

اڈیالہ جیل حکام کو 44 میں سے 26 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس مل گئی ہیں اور ان میں 2 افراد کورونا کا شکار پائے گئے ہیں۔ ان کورونا مریضوں میں سے ایک جیل کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خلیل اور دوسرا عظیم نامی قیدی ہے جو جیل کے اسپتال میں بھی رہا ہے۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری ثاقب نذیر کا کہنا تھا کہ قیدی کو جیل میں قائم قرنطینہ سیل اور ڈاکٹر کو ان کی رہائش گاہ پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ جیل میں کورونا مریضوں کے لیے انتطامات موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں