سعودی عرب اور چین نے بھی پاکستان کو قرض ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی

قرض کی ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کاریلیف ملے گا


Irshad Ansari June 11, 2020
متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے فوٹو: فائل

پیرس کلب کے بعد سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ قرض کی ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں مؤخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کا ریلیف دے چکا ہے۔ جی 20 ممالک کی طرف سے بھی قرض منجمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔