قومی ٹیسٹ کرکٹرز  کا یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پر خوشی کا اظہار

دورہ انگلینڈ کیلیے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 25 کھلاڑیوں کی روانگی متوقع


Muhammad Yousuf Anjum/ June 11, 2020
دورہ انگلینڈ کیلیے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 25 کھلاڑیوں کی روانگی متوقع

قومی ٹیسٹ کرکٹرز نے یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ستاروں نے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اگست، ستمبر میں پاکستان کو میزبان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔



مشتاق احمد کی بطور اسپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور جب کہ یونس خان کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے تعیناتی نے پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ کو مزید تقویت بخشی ہے، جہاں پہلے ہی مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ اور وقار یونس باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ دورہ انگلینڈ کے لیے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 25 کھلاڑیوں کی روانگی متوقع ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے 2016 اور 2018 میں انگلینڈ کا دورہ کیا۔ یہ دونوں سیریز ڈرا ہوئی تھیں جس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل آئندہ سیریز کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔