سندھ میں 10 سال تک کے 1712 بچے کورونا کا شکار
صوبے میں 10 سال کی عمر کے 4 بچے کورونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے معصوم بچے بھی متاثر ہورہے ہیں اور اب تک صوبے بھر میں 10 سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے شکار دس سال کی عمر کے4 معصوم زندگی کی بازی چکے ہیں، غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہو رہا ہے، صورتحال پر قابو پانے کےلیے اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا ہے، ہم زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود اور دوسروں خصوصا بزرگوں اور معصوم کلیوں کو بچا سکتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں پر رہیں اوراپنے بزرگوں اور بچوں کا تحفظ کریں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ اب صرف احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے کیونکہ یہ وباء ہمارے وطن عزیز میں تیزی سے گلی محلوں میں پھیل چکی ہے۔ ہمارا پہلے روز سے اس وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور رہا ہے، ہمارا قطعی مقصد لوگوں کو ڈرانا اور خوف پھیلانا نہیں تھا تاہم کچھ ناعاقبت اندیشوں نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے بغض میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے صبر اور زمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک اور صوبے کے عوام کی طبی ماہرین کی مشاورت سے درست سمت میں رہنمائی کی اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے تا وقتیکہ ہمارے ملک سے کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ ہو جائے۔