راحت فتح علی خان نے کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کا پرومو ریلیز کردیا
راحت فتح علی خان نے’ اے خدا ہمیں بخش دے‘ کو موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سروں میں ڈوب کرگایا ہے
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خاں نے پرسوز آواز میں دعائیہ کلام ' اے خدا ہمیں بخش دے ' کا پروموریلیز کردیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں نے اپنی دل میں اتر جانے والی پر سوز آواز میں دعائیہ کلام ' اے خدا ہمیں بخش دے ' کی ایک جھلک ریلیزکردی ہے۔ کلام کی موسیقی نوید علی ہاشمی نے ترتیب دی ہے اورانٹرنیشنل میوزک پروڈیوسرسلمان احمد نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
استاد راحت فتح علی خان نے' اے خدا ہمیں بخش دے' کو موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سروں میں ڈوب کرگایا ہے۔ اس کلام میں ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ صوفیانہ، عارفانہ اور دعائیہ کلام انہوں نے اس طرح گایا ہے کہ ان کی آوازسماعتوں کے ذریعے سیدھی دل میں اترجاتی ہے۔
https://youtu.be/JQ2lv6X9QmI
واضح رہے کہ استاد راحت فتح علی خان نے کئی بڑے اعزاز اپنے نام کیے۔ راحت فتح علی خان نے اس گھرانے میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی روایتی موسیقی کی پہچان سمجھا جاتا ہے، 7 سال کی عمر میں ان کی باقاعدہ تربیت کا آغاز ہو گیا تھا ، اب تک ان کے 50 سے زائد البم ریلیز ہوچکے ہیں، یہی نہیں وہ دنیا بھر میں مختلف بڑے کانسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور انہیں عالمی شہرت حاصل ہے جبکہ وہ آن لائن ایک ارب ویوز حاصل کرچکے ہیں۔