وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی یقینی دہانی پراپوزیشن کا دھرنا موٗخر

ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوئی تو اپوزیشن جماعتیں صوبہ گیر تحریک چلائیں گی، قائد حزب اختلاف


Staff Reporter June 11, 2020
وزیر اعلی بلوچستان 12 جون کو حزب اختلاف سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو، فائل

وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی یقین دہانی پر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے جاری دھرنا موخر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے مطالبات کے حق میں جاری متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے دھرنے میں صوبائی وزراءسردار عبدالرحمان کھیتران، میر ضیاءلانگو، وزیراعلیٰ کے مشیر محمد خان لہڑی اور رکن اسمبلی اصغر اچکزئی نے اپوزیشن اراکین ملک سکندر ایڈووکیٹ ، نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، ملک نصیر شاہوانی، نصراللہ زیرے اور جمعیت اور بی این پی سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین اسمبلی سے مذاکرات کئے۔

اپوزیشن اراکین نے موقف اختیار کیا کہ وہ وزیراعلیٰ کے سوا کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے جس پر مذاکراتی کمیٹی مشاورت کیلئے چلی گئی بعد ازاں مذاکرات کے دوسرے دور میںحکومتی اراکین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 12 جون کو سہ پہر تین بجے متحدہ اپوزیشن کے اراکین وزیراعلیٰ سے مطالبات کے سلسلے میں مذاکرات کریں گے جس پر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ سیکرٹری کے سامنے جاری دھرنا ختم کردیا

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن نے جمعرات کو تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس گیارہ بجے اپوزیشن چیمبر میں طلب کیا ہے جس میں اپوزیشن کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان سے ہونے والی ملاقات میں ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوئی تو اپوزیشن جماعتیں صوبہ گیر تحریک چلائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |