سونے کے نرخ میں اضافہ قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ سے کم رہی

ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter June 11, 2020
ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

سونے کے نرخ میں اضافہ ہونے کے باوجود سونے کی قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ سے کم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1732 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 84 ہزار 191 کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6 ہزار روپے کم رہی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 900 روپے 20 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں