کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ اسلام آباد کے متعدد علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

بند کیے جانے والے علاقوں میں رہنے والوں کو راشن کی خریداری کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے، ڈپٹی کمشنر

دو سیکٹرز میں 200 کیسز کی تصدیق کے بعد انھیں مکمل طور پر بند کیا جارہا ہے، فوٹو، فائل

دارالحکومت کے دو سیکٹروں میں 200 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آںے کے بعد انہیں سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جی نائن ٹو ، جی نائن اور جی نائن فور میں کورونا پھیلنے پر انہیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دونوں سیکٹروں کے لوگوں کو سامان خریدنے کی چوبیس گھنٹوں کی مہلت دے دی۔ دونوں علاقوں میں سیل کرنے کے حکم پر عملدرآمد ہفتہ سے شروع ہوگا۔ درمیانی وقت لوگوں کے لئے راش لینے کی مہلت ہوگی۔




 

یہ بھی پڑھیے: ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹوں، فیکٹریوں اور علاقوں کو بند کردیا جائے گا، وزیراعظم

ڈپٹی کمشنر کے مطابق غوری ٹاؤن ، آئی ٹین ون ، لوہی بھیر ، جی ایٹ ، آئی ایٹ میں بھی کورونا پھیل رہا۔ کراچی کمپنی ، جی نائن ٹو اور جی نائن تھری کو سیل کرنے کا انتظامی حکم جاری کیا جارہا ہے۔ ان کا کہناہے کہ کراچی کمپنی ، جی نائن ٹو اور تھری کے لوگ اپنا راشن لے لیں ، ہفتے کو دونوں علاقے مکمل سیل کردیں گے۔ ان علاقوں میں مزید رسک نہیں لے سکتے۔ سیل کی جانے والے علاقوں میں آرمی ، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی۔
Load Next Story