خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں کے ڈبے کے دودھ پر پابندی عائد کردی

فارمولا اور ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے پابندی لگائی جارہی ہے، محکمہ صحت کے پی کے


Staff Reporter June 11, 2020
فارمولا اور ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے پابندی لگائی جارہی ہے، محکمہ صحت کے پی کے (فوٹو : فائل)

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے دوران فارمولا دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے نیوٹریشن ایکٹ کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق فارمولا اور ڈبہ دودھ بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں، تمام ضلعی افسران ان کی مارکیٹنگ اور تقسیم روک دیں۔

Formula Milk ban in KPK

محکمہ صحت کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فارمولا اور ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے اس پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں