وفاقی حکومت کا امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آفسز کھولنے کا فیصلہ

نارمل پاسپورٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا جاسکے گا صرف ارجنٹ پاسپورٹ پراسس ہوگا


Staff Reporter June 12, 2020
نارمل پاسپورٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا جاسکے گا صرف ارجنٹ پاسپورٹ پراسس ہوگا (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف ایمرجنسی پاسپورٹ والے ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹ بنواسکیں گے۔

وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق تمام تراحتیاطی تدابیر کے ساتھ اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے دفاتر کھولے جائیں گے۔ تمام پاسپورٹ دفاتر آج جمعہ سے باقاعدہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

نارمل پاسپورٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا جاسکے گا صرف ارجنٹ پاسپورٹ پراسس ہوگا، 50 سال سے زائد عمر سائلین کورونا کی رپورٹ لے ک آئیں گے، غیر ضروری افراد کا پاسپورٹ دفاتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |