201920 حکومت نے 115 ٹریلین روپے کی ٹیکس چُھوٹ دی

پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس چھوٹ دینے کا گزشتہ مالی سال کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا


Shahbaz Rana June 12, 2020
پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس چھوٹ دینے کا گزشتہ مالی سال کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال 2019-20 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دولت مندوں کو اور عالمی معاہدوں کے تحت ٹیکسوں میں 1.15 ٹریلین روپے کی رعایتیں یا چھوٹ دی۔

پاکستان اکنامک سروے 2019-20 کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس چھوٹ دینے کا گذشتہ مالی سال کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دو سال میں 2.12 ٹریلین روپے کی ٹیکس رعایتیں دیں۔ یہ رقم سی پیک کے تحت دو ایم ایل ون پروجیکٹس کی تعمیر کے لیے کافی ہے۔ ایک ایم ایل ون پروجیکٹ کی لاگت 1.1 ٹریلین روپے ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال میں انکم ٹیکس، سیلزٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی پر رعایتوں کی مد میں ( اس کے بقول) ٹیکس اخراجات کا تخمینہ 1.15 ٹریلین روپے لگایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں