کورونا سے 2 کروڑ 71 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

جزوی لاک ڈاؤن میں زرعی اورغیر زرعی شعبے میں ایک کروڑ 55 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔


Irshad Ansari June 12, 2020
جزوی لاک ڈاؤن میں زرعی اورغیر زرعی شعبے میں ایک کروڑ 55 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دوکروڑ 71لاکھ افراد کے بیروزگار ہوسکتے ہیں۔

قومی اقتصادی سروے رپورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق خصوصی باب بھی شامل کر لیا گیا ہے سروے کے مطابق وبا کے باعث ملک کی56.6 فیصد آبادی سماجی اورمعاشی لحاظ سے غیرمحفوظ ہوگئی جبکہ ملک میں خواتین لیبر فورس کم ہوجائے گی۔ خواتین اور بچوں کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وائرس کے باعث دوکروڑ 71لاکھ افراد کے بیروزگار ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن میں زرعی اورغیر زرعی شعبے میں ایک کروڑ 55 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں