کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 12, 2020
آئندہ 24گھنٹوں مین مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان، محکمہ موسمیات، فوٹوفائل

گرمی ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح اور رات کی اوقات میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کی اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ شہر قائد میں شمال مغربی اور مغربی سمت سےہوائیں18کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں