جنگ پولیو سمیت دیگر وبائی امراض پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے تحقیق

جنگ اور دہشت گردی کے شکار ممالک میں وبائی امراض جلد پھیلتے ہیں، برطانوی ماہرین


ویب ڈیسک December 07, 2013
پاکستان، مصر، شام، نائیجیریا اور صومالیہ وبائی امراض سے جلد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں، تحقیق فوٹو: فائل

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگ پولیو سمیت دیگر وبائی امراض پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔


برطانوی ماہرین کے مطابق جنگ اور دہشت گردی کے شکار ممالک میں وبائی امراض جلد پھیلتے ہیں کیونکہ دوران جنگ استعمال ہونے والے مہلک ہتھیار ماحول پر سنگین اثرات مرتب کرتے ہیں جس کے باعث ٹائیفائیڈ، پولیو، خسرہ اور ملیریا جیسے مہلک امراض بہت تیزی سے پھیلتے ہیں۔


تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، مصر، شام، نائیجیریا اور صومالیہ وبائی امراض سے جلد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں