نوجوان بیٹسمین حیدرعلی بھی دورہ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ میں شامل
حیدر علی نے حالیہ کارکردگی کی بدولت سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی
انڈر 19 ورلڈکپ اور پی ایس ایل فائیو میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان بیٹسمین حیدر علی دورہ انگلینڈ کیلیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان بلے باز حیدر علی نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
حیدر علی بنگلا دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پانچویں بہترین بیٹسمین تھے جہاں انہوں نے ایونٹ میں 218 رنز بنائے، نوجوان بیٹسمین نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے کے علاوہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 645 رنز بنائے۔
حیدر علی آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین رہے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 158 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 9 میچوں میں 239 رنز بنائے۔
حیدر علی نے سیزن 20-2019 میں شاندار کارکردگی کی بدولت سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی۔