کورونا مریضوں کی خدمت پر مامور طبی شعبہ کیلیے خصوصی پیکیج لارہے ہیں ظفر مرزا

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مالی مراعات اور ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی، معاون خصوصی


ویب ڈیسک June 12, 2020
فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مالی مراعات اور ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی، معاون خصوصی

ISLAMABAD: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونامریضوں کی خدمات پرمامور طبی شعبہ کے لیے خصوصی پیکیج لانے کا اعلان کردیا۔

ظفر مرزا نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرزہمارااولین دستہ اور ہمارےہیروزہیں، ان کاتحفظ اورانکی معاونت اہم ترجیح ہے، فرنٹ لائن ورکرزکےلیےخصوصی پیکیج پرکام کررہےہیں، یہ پیکیج کوروناکےخلاف نبردآزماڈاکٹرز،طبی عملےکےلیےہوگا۔

ظفر مرزا نے کہا کہ صوبائی وزراصحت اورماہرین سے بھی اس پیکیج پرمشاورت کی گئی ہے، وفاقی اورصوبائی حکومتیں اس پیکیج پر اطلاق کی ذمےدار ہونگی، خصوصی پیکیج کے7اہم نکات ہیں جن میں مالی مراعات، جان و مال کا تحفظ، ڈاکٹرز اور اہل خانہ کی صحت کا تحفظ، تربیت، صحت کے نجی شعبے کو مراعات کی فراہمی شامل ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ اس پیکیج میں فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونیوالے ہیلتھ ورکرز کو شہداء پیکیج ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کےتعاون سے5ہزار ہیلتھ ورکرزکی ٹریننگ کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |