کابل میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے امام سمیت 4 افراد جاں بحق

دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا، افغان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک June 12, 2020
دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا، افغان وزارت داخلہ - فوٹو: رائٹرز

KARACHI ': افغانستان کے دارالحکومت میں جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نمازہ جمعہ کے دوران دھماکے سے امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔



واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔