وفاقی کابینہ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے بجٹ 21-2020 کی تجاویز کی منظوری دیدی


ویب ڈیسک June 12, 2020
وفاقی کابینہ نے بجٹ 21-2020 کی تجاویز کی منظوری دیدی

کابینہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ پر بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ کو ترقیاتی بجٹ سبسڈی، برآمدات، درآمدات پر قرضوں سمیت مجموعی گرانٹس، ٹیکسز کی شرح، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین سے خطاب کیا اور اجلاس میں موجود ارکان کو مجموعی بجٹ پر اعتماد میں لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کے معاملہ پر بحث کی گئی اور کابینہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔