پاکستان نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی

نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارکباد، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 12, 2020
نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارکباد، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، فواد چوہدری

پاکستان نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی جس کی ڈریپ سے بھی منظوری لے لی گئی ہے۔

پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی جسے پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے منظور کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قوم کو یہ خوشخبری سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور ڈریپ نے پاکستان کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔



وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس کامیابی سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔