اسلام آباد پولیس کی سینتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے معذرت
الزام سوشل میڈیا پر لگایا گیا اس لیے کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
اسلام آباد پولیس نے امریکی شہری سینتھیا ڈی رچی کی جانب سے بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر سینتھیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ یہ معاملہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت آتا ہے اور ایف آئی اے کیس رجسٹرڈ کرے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے پیپلز پارٹی کارکن وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سینتھیا ڈی رچی نے بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کرکے قابل دست اندازی جرم کیا، پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جارہا۔
یہ پڑھیں : ہراسگی کا الزام: سنتھیا رچی کا سابق وزیر اعظم گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
عدالتی نوٹس پر تھانہ بنی گالا پولیس کے حکام پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ یہ الزام سوشل میڈیا پر لگایا گیا اور ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں کہ سوشل میڈیا کے معاملے پر مقدمہ درج کریں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس مقدمہ درج کرسکتی ہے صرف بہانہ بنا رہی ہے، دفعہ 500 اور 505 کے تحت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔