زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری
گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 94 پیسے کا اضافہ ہوا
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے درآمدی شعبے کی بڑھتی ہوئی طلب سے روپیہ کمزور جبکہ امریکی ڈالر تگڑا ہوا۔
گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 94 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھ کر 164 روپے 24 پیسے پربند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1 روپے 20 پیسے بڑھ کر 164 روپے 70 پیسے ہوگئی۔
انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر37 پیسے بڑھ کر 185 روپے 82 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 2 روپے 50 پیسے بڑھ کر 185 روپے ہوگئی، اسی طرح انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 29 پیسے بڑھ کر 206 روپے 99 پیسے ہوگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے بڑھ کر207 روپے کی سطح پر آگئی۔